Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ایم کیوایم کے عہدیداروں،کارکنوں اورامیدواروں کے اغواء اورقتل کافوری نوٹس لیاجائے


کراچی میں ایم کیوایم کے عہدیداروں،کارکنوں اورامیدواروں کے اغواء اورقتل کافوری نوٹس لیاجائے
 Posted on: 4/20/2013
کراچی میں ایم کیوایم کے عہدیداروں،کارکنوں اورامیدواروں کے اغواء اورقتل کافوری نوٹس لیاجائے
صدرآصف زرداری، نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ،نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب ،چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈفخرالدین جی ابراہیم سے مطالبہ
ایم کیوایم کودہشت گرد ی کانشانہ بناکراسے انتخابات سے باہرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ نسرین جلیل
شہرمیں پولیس ، رینجرز ، ایف سی اورسیکوریٹی ایجنسیز کے ہزاروں اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کااغواء اورقتل کس طرح جاری ہے ؟
کراچی ۔۔۔ 20 اپریل 2013ء

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینرمحترمہ نسرین جلیل نے صدرآصف زرداری، نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ،نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب ،چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈفخرالدین جی ابراہیم سے مطالبہ کیاہے کہ کراچی میں ایم کیوایم کے عہدیداروں،کارکنوں اورامیدواروں کے اغواء اورقتل کافوری نوٹس لیاجائے۔اپنے ایک بیان میں محترمہ نسرین جلیل نے کہاکہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں آزادی سے اپنی انتخابی مہم چلارہی ہیں جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے، حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے انتخابی امیدوارفخرالاسلام کوشہیدکیاگیااورکراچی میں ایم کیوایم کے عہدیداروں ،کارکنوں اورہمدردوں کو روزانہ شہیدکیاجارہاہے، گزشتہ روزبھی گینگ وارکے سفاک دہشت گردوں نے ایم کیوایم لیاری سیکٹر کے چارہمدردوں کو ماڑی پور سے اغواء کرکے بدترین تشددکانشانہ بنا کر شہید کردیا لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ ایم کیوایم کے کسی شہیدکارکن کے قاتلوں کو گرفتارنہیں کیاگیابلکہ پولیس ورینجرز الٹاایم کیوایم ہی کے کارکنوں کوگرفتارکرہی ہے ۔اس طرح ایم کیوایم کودہشت گرد ی کانشانہ بناکر اسے انتخابات سے باہرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ محترمہ نسرین جلیل نے کہاکہ ہمیں جواب دیاجائے کہ شہرمیں پولیس ، رینجرز ، ایف سی اورسیکوریٹی ایجنسیز کے ہزاروں اہلکاروں کی موجودگی کے باوجودایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کااغواء اورقتل کس طرح جاری ہے ؟ امیدواروں اورسیاسی کارکنوں کوتحفظ فراہم کیوں نہیں کیاجارہاہے؟نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن تحفظ کیلئے کیا کررہا ہے؟ انہوں نے صدرآصف زرداری، نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ،نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب ،چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈفخرالدین جی ابراہیم سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے عہدیداروں،کارکنوں اورہمدردوں کے قتل اوردہشت گردی کے واقعات کافی الفورنوٹس لیاجائے اور کراچی میں دہشت گردی کابازارگرم کرنے والے دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے ۔ 

12/23/2024 7:09:15 AM