ذمہ داران ،کارکنان ،ہمدردوں،سمیت شہریوں کا سفاکانہ قتل عام ایم کیوایم کے مینڈیٹ پرشب خون مارنے کی گھناؤنیسازش کاحصہ ہے، حق پرست سابق اراکین اسمبلی
ایم کیو ایم لیاری سیکٹریونٹ 32 کے کارکن کے بڑے بھائی شکیل احمد ، ان کے چچازادبھائیوں نویداحمد، عبدالخالق اور
ایم کیوایم کے ہمدردندیم بہادر کے اغواء کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت
جرائم پیشہ اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے بجائے ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان
اورہمدردعوام کو سفاک دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے
معصوم و بیگناہ کارکنان کے قتل عام اورچھاپے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہاتو ملک میں صاف وشفاف الیکشن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا
دہشت گردوں کی کمین گاہیں جہاں موجود ہیں ان جگہوں کے بارے میں کراچی سمیت ملک کابچہ بچہ اچھی طرح جانتا ہے
صدرمملکت ،نگراں حکومت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کے قتل عام کاسختی سے نوٹس لیں
کراچی:۔۔۔20؍اپریل2013ء
سابق حق پرست اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے ذمہ داران ،کارکنان ،ہمدردوں،سمیت شہریوں کے سفاکانہ قتل عام کاسختی سے نوٹس لیا جائے اور ایم کیوایم کو بھرپور اندازمیںآزادانہ انتخابی مہم چلانے کاحق دیاجائے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ جمعہ کی صبح ماری پورکے علاقے میں ایم کیو ایم لیاری سیکٹریونٹ 32کے کارکن خلیل احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد ، ان کے چچازادبھائیوں نویداحمد، عبدالخالق اور ایم کیوایم کے ہمدردندیم بہادر کے اغواء کے بہیمانہ قتل کاواقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ذمہ داران،کارکنان اورہمددوں کے قتل عام کی وارداتیں اورانکے گھروں پرغیر قانونی چھاپے اورجھوٹے مقدمات میں گرفتاریاں کاعمل ایم کیوایم کو انتخابات سے علیحدہ کرنے کی گھناؤنی سازش کاحصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگریہی سلسلہ جاری رہاتو ملک میں صاف وشفاف الیکشن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا، دہشت گردوں کی کمین گاہیں جہاں موجود ہیں ان جگہوں کے بارے میں کراچی سمیت ملک کابچہ بچہ اچھی طرح جانتا ہے تویہ کیسے ممکن ہے کہ رینجرز ،پولیس یاسیکوریٹی اداروں کوان جگہوں کاعلم نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت تویہ ہے کہ ان علاقوں میں خودرینجرزپولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکارجانے سے کتراتے ہیں اورجہاں پولیس افسران،رینجرزاہلکاروں سمیت خوفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کواغواء کے بعدبیدردی سے قتل کیاجاچکاہے۔ انہوں نے کراچی میں نوگوایریاکی باتیں کرنے والوں سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں، تاجروں،دکانداروں کا قتل عام کس جگہ کیا جارہا ہے؟انہیں اغواء کر کے کہا ں رکھا جارہا ہے؟کس علاقے میں قائم ٹارچر سیلوں میں انہیں وحشیانہ تشددکا نشانہ بنانے کے بعد ان کے گلے کاٹے جارہے ہیں؟یہ سب کچھ جاننے کے باوجود بھی جرائم پیشہ اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ اور ایم کیوایم کے کارکنان کو سفاک دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔سابق اراکین اسمبلی نے ایم کیوایم لیاری سیکٹریونٹ 32 کے کارکن خلیل احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد ، ان کے چچازاد بھائیوں نویداحمد، عبدالخالق اور ایم کیوایم کے ہمدردندیم بہادر کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اورانشاء اللہ حق پرست شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور سفاک دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔سابق اراکین اسمبلی نے ایک بارپھر صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میرہزارکھوسو، نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب ، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے قتل کے مسلسل واقعات کاسختی سے نوٹس لیاجائے،سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی گھناؤنی سازشیں بندکی جائیں۔