آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن سیکٹر بی کے سابق سیکٹر آرگنائزر اور ایم کیوایم لٹریچر کمیٹی کے رکن سیّد شیراز افسر کی المناک شہادت پر جناب الطاف حسین کااظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔ 11اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن سیکٹر بی کے سابق سیکٹر آرگنائزر اور ایم کیوایم لڑیچر کمیٹی کے رکن سیّد شیراز افسرکی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کی تنظیمی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہید کا شمار تحریک کے سینئر ترین کارکنان میں ہوتا تھا، انہوں نے کٹھن اور مشکل وقت میں تحریک کے مشن و مقصد کے فروغ کے لئے اپنی خدمات کو جاری رکھا اور ثابت قدم رہے ۔ جناب الطاف حسین نے شہیدکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔(آمین)