الطاف حسین آج شام 5 بجے عزیزآباد میں انتہائی اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے
پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے حیران کن سوالات، عدلیہ کے طرز عمل اور نگراں حکومت کی خاموشی پر انتہائی اہم نکات اٹھائے جائیں گے
اگر مخاطب اداروں کے کسی بھی رکن نے الطاف حسین کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ثبوت و شواہد اور تاریخی حوالوں و دلائل سے انہیں شکست دیدی تو وہ سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کردیں گے
عوام، تمام دانشور، مبصرین، تنقیدنگار، کالم نویس اور قانونی ماہرین اس پریس کانفرنس کو ضرور سنیں، اعلامیہ ایم کیوایم
لندن۔۔۔4، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین آج (بروز جمعرات) شام 5 بجے ملک میں 11، مئی کو ہونے والے عام انتخابات ، انتخابی عمل اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی کے حوالہ سے ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہونے والی اس پریس کانفرنس میں جناب الطاف حسین الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے حیران کن سوالات ، عدلیہ کے طرز عمل اور نگراں حکومت کی خاموشی پر انتہائی اہم نکات اٹھائیں گے ۔
ایم کیوایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگر مخاطب اداروں کے کسی بھی رکن نے جناب الطاف حسین کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ان کے سوالات کا جوا ب ثبوت وشواہد کے ساتھ دے دیا اور ثبوت وشواہد اور تاریخی حوالوں ودلائل سے انہیں شکست دیدی تو جناب الطاف حسین سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کردیں گے ۔
اعلامیہ میں پاکستان کے عوام ، تمام دانشوروں، مبصرین ، تنقیدنگاروں، کالم نویسوں اور قانونی ماہرین سے دردمندانہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس پریس کانفرنس کو ضرورسنیں کیونکہ جناب الطاف حسین سمجھتے ہیں کہ ان کے اٹھائے گئے نکات میں ہی پاکستان کی سلامتی اور بقاء مضمر ہے۔بصورت دیگر بقول ان کے خاکم بدہن پاکستان کا انتشار میں مبتلا ہونا یقینی ہے ۔