ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر شاہین گیلانی، سینئر نائب صدر مبین قاضی ایڈوکیٹ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری طاہرمحمود اور سینٹرل پنجاب کمیٹی کے رکن ناصر گجر کو تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کی شکایات ملنے پر معطل کردیا گیا
تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کی مزید تحقیقات کیلئے رابطہ کمیٹی کے ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی
ذمہ داران و کارکنان معطل کئے جانے والے افراد سے کسی بھی قسم کا رابطہ رکھنے سے اجتناب کریں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 3،اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورذیوں کی شکایات ملنے پر ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر شاہین گیلانی، سینئر نائب صدر مبین قاضی ایڈوکیٹ ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری طاہرمحموداورسینٹرل پنجاب کمیٹی کے رکن ناصر گجرکومعطل کردیا ہے۔ ان افرادکی جانب سے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورذیوں کی مزیدتحقیقات کیلئے رابطہ کمیٹی کے ارکان پرمشتمل ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اورکارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معطل کئے جانے والے افرادسے کسی بھی قسم کارابطہ رکھنے سے اجتناب کریں۔