کورنگی میں رینجرزکی موبائل پربم حملے پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہار مذمت
رینجرزکے اہلکاروں کی شہادت پرشہیداہلکاروں کے لواحقین اوررینجرزکے افسروں اورجوانوں سے دلی تعزیت کااظہار
کافی عرصہ سے آگاہ کرتارہاکہ کراچی کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کاگڑھ بنتاجا رہاہے لیکن میری باتوں پر توجہ نہیں دی گئی
دہشت گردعناصراپنی دہشت گردیوں کے ذریعیملک کوغیرمستحکم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ الطاف حسین
رینجرز، پولیس اوردیگرسیکوریٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف جس ہمت اوربہادری سے کارروائیاں کررہی ہیں اس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ الطاف حسین
اب بھی وقت ہے کہ گلی گلی ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دی جائیں،لوگ دہشت گردوں کی سرگرمیوں پرنظررکھیں اوردہشت گردی پرقابوپانے کیلئے پولیس ورینجرز سے بھرپورتعاون کریں
لندن: ۔۔۔ 3 ،اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرزکی موبائل پربم حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے اس واقعہ میں رینجرزکے اہلکاروں کے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی طرح کراچی میں بھی کالعدم تنظیموں کے دہشت گردپولیس اورسیکوریٹی فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں اورتسلسل کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں اورملک کوغیرمستحکم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں کافی عرصہ سے آگاہ کرتارہاکہ کراچی کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کاگڑھ بنتاجا رہاہے جوعام شہریوں ہی کونہیں بلکہ پولیس، رینجرز،سی آئی ڈی اوردیگراداروں کے اہلکاروں تک کونشانہ بنارہے ہیں لہٰذا ہرعلاقہ میں ویجیلنس کمیٹیاں بنائی جائیں لیکن افسوس کہ میری باتوں پر توجہ نہیں دی گئی، اب بھی وقت ہے کہ ہرعلاقے میں تمام ہی مکاتب فکرکے لوگوں پر مشتمل گلی گلی ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دی جائیں،لوگ دہشت گردوں کی سرگرمیوں پرنظررکھیں اوردہشت گردی پرقابوپانے کیلئے پولیس ورینجرزسے بھرپورتعاون کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرز، پولیس اوردیگرسیکوریٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف جس ہمت اوربہادری سے کارروائیاں کررہی ہیں اس پر ہم پولیس، رینجرز اورسیکوریٹی فورسزکے افسروں اورجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کورنگی میں رینجرزکی موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں رینجرزکے اہلکاروں کی شہادت پرشہیداہلکاروں کے لواحقین اوررینجرزکے افسروں اورجوانوں سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونیوالے رینجرزکے اہلکاروں اوردیگرشہریوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی