جسقم، عوامی نیشنل پارٹی اور پختون خواہ عوامی ملی پا رٹی اسٹو ڈینٹس فیڈریشن کراچی کے سابق عہدیداران کی اپنے ساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان
پاکستان میں بسنے والے 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کے حقوق سلب ہیں، وسیم آفتاب
پاکستان کے مظلوم عوام متحد ہو کر استحصالی طبقے کے خلاف متحد ہو جائیں
کراچی:۔۔۔3،اپریل 2013ء
جسقم ،عوامی نیشنل پا رٹی اور پختون خواہ عوامی ملی پا رٹی اسٹو ڈینٹس فیڈریشن کراچی کے سا بق عہدیداران نے قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کی جا نب سے ملک بھر کے 98فیصد مظلوم عوام کے حقوق کی عملی جدوجہد سے متا ثر ہو کر متحدہ قو می موو منٹ میں اپنے سا تھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ایم کیو ایم میں اپنی شمولیت کا اعلان انہوں نے گز شتہ روز خور شید بیگم سیکر یٹریٹ عزیز آبا د میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتا ب سے ملا قا ت کے دوران کیا۔ ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کر نیوالوں میں جسقم کے سا بق جنرل سیکریٹری اورسابق صدر جساف ڈاکٹر مسرور علی سیا ل ، جسقم ضلع ملیر کے جنرل سیکر یٹری سید بھا شا نی شاہ ،پختون خواہ ملی پارٹی اسٹوڈینس کے سا بق جنرل سیکریٹری میر احمد عمرانی اور عوامی نیشنل پارٹی بن قا سم ٹاؤن کے نا ئب صدر بختیا ر شا ہ اور ان کے دیگر سا تھی شا مل تھے ۔ اس مو قع پر ایم کیو ایم سنیٹرل ایگز یکٹو کونسل کے رکن سردار نبیل گبول ، کراچی مضا فاتی آرگنائر نگ کمیٹی کے انچارج فروخ اعظم ، جوائنٹ انچارج نثار پہنو اور اراکین بھی موجود تھے ۔ملاقا ت میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے جسقم ، عوامی بیشنل پارٹی اور پختون خواہ ملی عوامی پا رٹی اسٹوڈنیس فیڈ ریشن کے سا بق عہدیداران کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہاکہ با نی قائد تحریک جنا ب الطا ف حسین پا کستا ن کے واحد رہنما ہیں جو متو سط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ،گز شتہ 64سا لوں سے 2فیصد جا گیر دار ، وڈیر ے سرما یہ دار اور استحصالی طبقہ ملک پر قا بض ہے اور پا کستا ن کو دیمک کی طرح چا ٹ رہا ہے ، یہ استحصالی طبقہ پا کستان میں رہا ئش پذ یر ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھتا ہے جس نے پاکستان میں بسنے والے 98فیصد غریب ومتو سط طبقے کے حقوق کو سلب کر رکھا ہے ۔جنہیں اقتدار میں پا کستان کے 98فیصد مظلوم و محکوم عوام سہا نے اور جذبا تی نعروں کی زد میں آکر بھیجتے ہیں اور پھر استحصال کراتے رہتے ہیں اور یہ ایلیٹ کلاس طبقہ اقتدار میں آکر اپنے اثاثوں میں اضافہ کر تا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مظلوم عوام متحدہو کر استحصالی طقبہ کے خلاف متحد ہو جائیں اور بیلٹ کے ذریعے ان استحصالی عنا صر کو شکست فا ش دے کر اپنے درمیان سے قیادت نکا ل کر اسمبلیوں میں بھیجیں تو ہم جلد ہی اپنی منزل کو حاصل کرلیں گے۔