Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جانب سے انتخابات 2013 کے لئے جاری ہونیوالا انتخابی منشور ’’بااختیار عوام‘‘ مستحکم پاکستان اور ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کا ضامن ہوگا، حق پرست سابق اراکین قومی اسمبلی

 Posted on: 4/3/2013 1
ایم کیوایم کی جانب سے انتخابات 2013 کے لئے جاری ہونیوالا انتخابی منشور ’’بااختیار عوام‘‘ مستحکم پاکستان اور ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کا ضامن ہوگا، حق پرست سابق اراکین قومی اسمبلی
ایم کیوایم کا منشور عوامی اُمنگوں اور خواہشات کی مکمل ترجمانی کرتا ہے 
جب تک ملک سے غربت ، بھوک، افلاس، بے روزگاری، مہنگائی کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ہے
ایم کیوایم تبدیلی کا نام ہے جو آئندہ انتخابات میں ملک کے عوام کو حیران کن نتائج دے گی
کراچی:۔۔۔3،اپریل 2013ء
حق پرست سابق اراکین قومی اسمبلی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے انتخابات 2013 کے لئے جاری ہونیو الا انتخابی منشور ’’با اختیار عوام ‘‘ ملک کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کا ضامن ہو گا اور ملک میں رائج جاگیر دارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے گا ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم صحیح معنوں میں غریب و متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس کے عوامی نمائندئے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ، جو دن رات عوام کی خدمت کے لئے مصروف عمل رہتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا منشور اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائند گی ایوانوں میں ہونے سے ہی ملک کو تعلیم ، صحت ، معیشت ، و دیگر امور میں دوست ممالک کی طرح ترقی حاصل ہوسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا منشور عوامی امنگوں اور خواہشات کی مکمل ترجمانی کرتا ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک ملک سے غربت ، بھوک ، افلاس ، بے روز گاری ، مہنگائی کا خاتمہ نہیں کیا جائے گااس وقت تک ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم تبدیلی کا نام ہے جو آئندہ انتخابات میں ملک کے عوام کو حیران کن نتائج دے گی ۔آخر میں سابق اراکین قومی اسمبلی نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کا انتخابی منشور ’’ با اختیار عوام‘‘ دراصل قائد تحریک جناب الطاف حسین کے وژن کی نہ صرف عکاسی کرتا ہے بلکہ مستحکم پاکستان کی ضمانت اور غریب و مظلوم عوام کے لئے اُمید کی آخری کرن بھی ہے ۔

12/23/2024 1:26:04 AM