Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کا انتخابی منشور 2013 ’’بااختیار عوام‘‘ وقت کی اہم ضرورت ہےِ، عوام کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورایم کیوایم کے صوبائی دفاتر میں فیکس، ای میل اور ٹیلیفون کے ذریعے تہنیتی پیغامات


متحدہ قومی موومنٹ کا انتخابی منشور 2013 ’’بااختیار عوام‘‘ وقت کی اہم ضرورت ہےِ، عوام کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورایم کیوایم کے صوبائی دفاتر میں فیکس، ای میل اور ٹیلیفون کے ذریعے تہنیتی پیغامات
 Posted on: 4/2/2013 1
متحدہ قومی موومنٹ کا انتخابی منشور 2013 ’’بااختیار عوام‘‘ وقت کی اہم ضرورت ہے
انتخابی منشور2013 ’’بااختیار عوام‘‘ فرسودہ کرپٹ سیاسی نظام کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا
ایم کیوایم کی جانب سے انتخابی منشور2013 پیش کیے جانے کے بعد کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں کے عوام کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورایم کیوایم کے صوبائی دفاتر میں فیکس، ای میل اور ٹیلیفون کے ذریعے تہنیتی پیغامات
کراچی: ۔۔۔ 2 اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کاانتخابی منشور2013’’بااختیارعوام‘‘ وقت کی اہم ضرورت ہے جوملک میں رائج فرسودہ کرپٹ سیاسی نظام کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا اور ملک میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپاکرکے تبدیلی لائیگا۔یہ بات کراچی ،لاہور،اسلام آبادپنڈی سمیت مختلف شہروں کے عوام نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو عزیز آباد ،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورایم کیوایم کے صوبائی دفاترمیں فیکس،ای میل اورٹیلیفون کرکے اپنے تہنیتی پیغامات میں کہی۔مختلف مکاتب فکر،عقائداورمذاہب کے ماننے والے افرادایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباد،ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورایم کیوایم کے صوبائی دفاترمیں فیکس ،ای میل اورٹیلی فون کرکے ایم کیوایم کے منشورکے حوالے سے پیغامات درج کروارہے ہیں جس میں ان کی جانب سے ایم کیویم کے منشور کو ملک میں تبدیلی کاذریعے قراردیاگیاہے اورکہاگیاہے کہ اگرایم کیوایم کوموقع دیاجائے توایم کیوایم ملک میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپاکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس میں کارکنان سے قیادت تک سب لوئرمڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس ملک کے عوام بااختیارہونگے وہ ملک تیزی سے ترقی کریگااورایم کیوایم نے اپنے منشورمیں عوام کوبااختیاربنانے کاعندیہ دیکرثابت کردیاہے کہ وہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموورثی سیاست کاخاتمہ چاہتا ہے کہ ملک میں غریبوں کی حکمرانی قائم ہو۔مختلف مذاہب،عقائداورمسالک کے ماننے والے افرادکی جانب سے فیکس ،ای میل اورٹیلی فون کالزکاسلسلہ رات گئے تک جارہااوراس دوران ہزاروں افرادنے ایم کیوایم کے پیش کردہ انتخابی منشورکوانتہائی مثبت اورانقلابی پیش رفت قراردیتے ہوئے پیغامات قلم بندکرائے ۔

12/23/2024 2:04:27 AM