حفیظ اللہ خان اورمحمدآصف جمیل انصاری کا بہیمانہ قتل کھلی دہشت گردی اور بربریت ہے ، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل میں ملوث کالعد م پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں
حفیظ اللہ خان شہید اورمحمدآصف جمیل انصاری شہیدکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
حفیظ اللہ خان اورمحمدآصف جمیل انصاری کے قتل کا فوری نوٹس لیا جائے اور دہشت گردوں کو قرار داقعی سزادی جائے
کراچی :۔۔۔۔2،اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم قصبہ علیگڑ ھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن حفیظ اللہ خان اورپاک کالونی سیکٹریونٹ192/193کی کمیٹی کے رکن محمدآصف جمیل انصاری کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اسے کھلی دہشت گردی و بربریت قرار دیاہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گرد عناصر ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کے کارکنان ، ذمہ داران ، ہمدردوں اور شہریوں کا چن چن کر قتل عام کررہے ہیں تاکہ شہر کی امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرکے اسے تباہ و برباد کیا جاسکے ، انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل میں ملوث کالعد م پیپلز امن کمیٹی کے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ رابطہ کمیٹی نے حفیظ اللہ خان شہید اورمحمدآصف جمیل انصاری شہیدکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت و سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشر ت العباد خان اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیاکہ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے حفیظ اللہ خان اورمحمدآصف جمیل انصاری کے قتل کا فوری نوٹس لیا جائے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار داقعی سزادی جائے ۔