ایم کیوایم کی انتخابی منشور کیلئے پریس کانفرنس ، خصوصی انتظامات کئے گئے
پریس کانفرنس کے پنڈال کو انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلز سے سجایا گیا تھا اور انتخابی نکات بینروں پرلکھ کر واضح طور پر لگائے گئے تھے
تصاویر
کراچی ۔۔۔یکم،اپریل2013ء
ایم کیوایم کی جانب سے عام انتخابات برائے2013ء کے لئے پارٹی انتخابی منشور ’’بااختیار عوام ‘‘کے اجراء کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں پیر کے روز منعقد کی گئی پریس کانفر نس میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور پریس کانفرنس کے لئے بنائے گئے پنڈال کو ایم کیوایم کے انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلزسے سجایا گیا تھا اور ایم کیوایم کے انتخابی منشور برائے 2013ء کے نکات بینروں پرواضح طور پر لکھ کر لگائے گئے تھے ۔پنڈال میں ایم کیوایم کے انتخابی ترانے اور نغموں کی ریکارڈنگ بجائی جاتی رہی جبکہ پنڈال میں قائم کئے گئے سوشل میڈیا کے کیمپ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد پریس کانفرنس کی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات اور تصاویرٹیوٹر ، فیس بک ، فلیکرپر انٹرنیٹ کے ذریعے اپ لوڈ کرنے میں مصروف رہی ۔پریس کانفرنس کے سلسلے میں بنائے گئے اسٹیج کو بھی انتخابی منشور کے اجراء کی مناسبت سے سجایا گیا تھا جبکہ جگہ جگہ پارٹی منشور کے انتخابی نعرے ’’منشور 2013ء بااختیار عوام ‘‘ کے بینرز پنڈال کے چاروں جانب آویزاں دکھائی دیئے ۔ پنڈال میں لگائے گئے ایم کیوایم کے انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلز پر انتخابی منشور کے بنیادی نکات بھی انگریزی زبان میں تحریر تھے ان بنیادی نکات میں (Good Governance.Local Goverment.Provincial Autonomy.Urban Development.Energy.Industeries And Labour Sector.Youth.Eduction.Health.Media And Freedom Of Expression.Economy.Culture And Sports.Overeas Pakistanis.Poverty Alleviation And Unemployment.Information Tecnology.Human Right.Forign (Affairs.Enviroment.Judiciary.Agricultureشامل ہیں ۔انتخابی منشور کا اعلان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ کیا اورمنشور کا اعلان ہوتے ہی اسٹیج پر پھولوں کی پتیاں بچھاور کی گئیں اور انتخابی نغمہ پتنگ کل جیتی تھی پتنگ آج جیتے گی کی ریکارڈنگ بجائی گئی ۔