ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
الیکشن سے قبل تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ایک ضابطہ اخلاق بنائیں
تمام جماعتیں ایک دوسرے کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کریں
اوور سیز پاکستانیوں کو حالیہ چند ماہ میں جن مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
لندن ۔۔۔31مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران اس بات پر اتفا ق کیا کہ الیکشن سے قبل تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ایک ضابطہ اخلاق بنالیں جس کے تحت تمام جماعتیں ایک دوسرے کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کریں اور ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں محاذ آرائی کے بجائے باہمی معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کریں۔ گفتگو میں اربوں روپے کازرمبادلہ بھیجنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو حالیہ چند ماہ میں جن مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ان پر بھی بات چیت ہوئی ،مزید برآں دونوں رہنماؤں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔