ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِتعزیت
کراچی :۔۔۔۔30، مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 169کے کارکن خرم کی والدہ محترمہ صابرہ خاتون ، نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 135Bکے فنانس سیکرٹری عمران علی کے صاحبزادے محبوب جہاں بیگم ،پاک کانولی سیکٹر یونٹ 187کے کارکن محمد ادریس احمد کے ہم زلف ریاض القمر اور ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ 38-Cکے رکن اسرار عالم کی والدہ محترمہ خوشنودی بیگم کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)