پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کومذہبی تہوار ’’ایسٹر ‘‘ ُ پر جناب الطاف حسین کی مبارکباد۔
حضرت عیسی ٰ علیہ السلام نے دنیا کو امن ، محبت اور احترام انسانیت کا پیغام دیا الطاف حسین
لندن۔۔۔30، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کو ’’ایسٹر ‘‘ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ’’ایسٹر‘‘ کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دنیا بھر میں مسیحی برادری ’’ایسٹر ‘‘ کا تہوار خوشی کے طور پر مناتی ہے اوریہ تہوار مسیحی برادری کی حضرت عیسی ٰ علیہ السلام سے عقیدت و محبت کو ظاہر کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حضرت عیسی ٰ علیہ السلام نے دنیا کو امن ، محبت اور احترام انسانیت کا پیغام دیا ۔جناب الطاف حسین نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسٹر کے موقع پر اپنی عبادات میں پاکستان کی سلامتی ، ترقی ، خوشحالی ، مذہبی رواداری و امن و امان کے قیام اور دنیا بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کریں ۔