Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بھتہ نہ دینے کی پاداش میں بلدیہ ٹاؤن کے اسکول پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم سے حملے اور فائرنگ کے واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


بھتہ نہ دینے کی پاداش میں بلدیہ ٹاؤن کے اسکول پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم سے حملے اور فائرنگ کے واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/30/2013
بھتہ نہ دینے کی پاداش میں بلدیہ ٹاؤن کے اسکول پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم سے حملے اور فائرنگ کے واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت 
جرائم پیشہ دہشت گردوں کا اسکول پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی کارروائی بزدلانہ اور انتہائی افسوسناک ہے، الطاف حسین 
ہر علم دوست اور پرامن شہری کو اس بد ترین واقعہ پر آواز بلند کرنی چاہئے ، الطاف حسین 
جرائم پیشہ دہشت گرد جہالت کے اندھیروں میں گم ہیں اور درسگاہوں کے تقدس اور احترام سے نابلد ہیں، الطاف حسین 
دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں پرنسپل کے شہید اور طالب علموں کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کا دلی تعزیت و افسوس کااظہار
لندن۔۔۔30، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جرائم پیشہ دہشت گردوں کی جانب سے بھتہ نہ دینے کی پاداش میں بلدیہ ٹاؤن میں واقع اسکول پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں اسکول کے پرنسپل کے شہید اور متعدد کم عمر طالب علموں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ دہشت گردوں کا اسکول پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی کارروائی بزدلانہ اور انتہائی افسوسناک ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ جرائم پیشہ دہشت گرد جہالت کے اندھیروں میں گم ہیں اور درسگاہوں کے تقدس اور احترام سے نابلد ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جس طریقے سے جرائم پیشہ دہشت گرد وں نے اپنی مذموم سرگرمیوں کیلئے اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا اور پرنسپل سمیت معصوم طالب علموں کو نشانہ بنایا وہ انتہائی قابل مذمت ہے اور ہر علم دوست اور پرامن شہری کو اس بد ترین واقعہ پر آواز بلند کرنی چاہئے ۔انہوں نے اسکول پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں شہید پرنسپل کے بلند درجات اور زخمی طالب علموں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو سے مطالبہ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں جرائم پیشہ دہشت گردوں کی جانب سے اسکول پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، جرائم پیشہ دہشت گردوں کو لگام دی جائے اور انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 



12/23/2024 1:55:53 AM