متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اتوار کو نوشہروفیروز میں بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائیگا
رابطہ کمیٹی کے اراکین و دیگر رہنماء شرکت کریں گے
نوشہروفیروز:۔۔۔۔29، مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اتوار31؍مارچ دوپہر 12بجے کو کلہوڑا اسٹیشن ڈسٹرکٹ نوشہروفیروز میں بڑاجلسہ عام منعقد کیا جائیگا جس میں نوشہر وفیروز اور گردونواح کے عوام شرکت کریں گے۔جلسہ عام میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ودیگررہنماء شرکت کریں گے۔