ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں 31مارچ بروز اتوار کو مقامی ہال میں تقریب منعقد ہوگی
تقریب میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے ذمہ داران وکارکنان اور ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی شریک ہونگے
جوہانسبرگ ۔۔29،مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ ساؤتھ افریقہ کے زیر اہتمام ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں 31مارچ بروز اتوار کو مقامی ہال میں تقریب منعقد کی جائے گی ۔ تقریب میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے ذمہ داران وکارکنان اور ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی شریک ہونگے ساؤتھ افریقہ یونٹ کمیٹی کے ارکان نے مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے 29ویں یو م تاسیس کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں ۔