پشاور کے علاقے صدر میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خود کش بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت۔
دہشت گرد بم دھماکوں اور دہشت گردی کی مذموم کارروائیوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، الطاف حسین
بم دھماکے کے نتیجے میں شہید سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے بلند درجات اور زخمی سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی صحت یابی کیلئے الطاف حسین کی دعا
لندن۔۔۔29، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے علاقے صدر میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خود کش بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ بم دھماکے اور دہشت گردی کے ذریعے بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے دہشت گرد انسانیت اور ملک کے کھلے دشمن ہیں اور بم دھماکوں اور دہشت گردی کی مذموم کارروائیوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے بم دھماکے کے نتیجے میں شہید سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے بلند درجات اور زخمی سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو سے مطالبہ کیا کہ پشاور کے علاقے میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اوردہشت گردی کی اس مذموم کارروائی میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کیاجائے ۔