Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں دولت کی بنیاد پر الیکشن لڑنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں، الطاف حسین


پاکستان میں دولت کی بنیاد پر الیکشن لڑنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 3/28/2013
پاکستان میں دولت کی بنیاد پر الیکشن لڑنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں، الطاف حسین
پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب روکا نہیں جاسکتا
موقع ملا تو ایم کیوایم لوٹ کھسوٹ کے بجائے عوام کی خدمت کی سیاست کا سلسلہ جاری رکھے گی
راولپنڈی میں ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پربات چیت
لندن ۔۔۔28مارچ 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور دولت کی بنیاد پر الیکشن لڑنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں اور اب پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا انقلاب روکا نہیں جاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج راولپنڈی میں ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کے امیدواروں نے اب تک سب سے زیادہ انتخابی فارم جمع کرائے ہیں اورانتخابی فارم جمع کرانے میں ایم کیوایم نمبرون کی پوزیشن پر ہے جبکہ ناجائز ذرائع سے دولت کمانے والے جاگیردار، وڈیرے اور بڑے بڑے سرمایہ دار الیکشن میں حصہ لینے سے کترارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے سب سے زیادہ انتخابی فارم جمع کرانے کا عمل اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کے پاس تعلیم یافتہ ، باکردار اور ایماندار امیدواروں کی کوئی کمی نہیں ہے اورآئندہ انتخابات میں پورے پاکستان سے غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے حق پرست امیدوار حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتوں میں انتخابی ٹکٹوں کے حصول میں لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں لیکن ایم کیوایم میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اقتدار کے حصول کیلئے نہیں بلکہ ملک بھرکے عوام کے تعلیم ،صحت ، روزگار اور دیگر بنیادی مسائل کا حل چاہتی ہے ، اگر ایم کیوایم کوملک بھر میں عوام کی خدمت کا موقع ملا تو ایم کیوایم لوٹ کھسوٹ کے بجائے عوام کی خدمت کی سیاست کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام ملک بھرکے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن رہا ہے، صوبہ سندھ کی طرح صوبہ پنجاب میں بھی غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اورایماندار افراد آئندہ الیکشن میں جاگیرداروں اوروڈیروں کے مقابل کھڑے ہونگے اور انشاء اللہ پاکستان بھر کے عوام ،حق پرست امیدواروں کے حق میں ووٹ دیکر فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کا خاتمہ کردیں گے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک نظریاتی تنظیم ہے جو غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہے، ایم کیوایم آج جس مقام پر ہے یہ مقام اسے راتوں رات حاصل نہیں ہوا بلکہ یہ مقام تحریک کے مخلص اور وفادار کارکنان کی دن رات کی محنت اور قربانیوں کاثمر ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم تمام تر نامساعد حالات اور ظلم وستم کے باوجود آج تک قائم ہے جبکہ جو جماعتیں راتوں رات جنم لیتی ہیں وہ راتوں رات مٹ بھی جاتی ہیں۔انہوں نے تمام ذمہ داران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ حالات کے جبر اورمشکلات سے ہرگز مایوس نہ ہوں ، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے امیدواروں کے انتخابی فارم جمع کرانے کے سلسلے میں دن رات کام کرنے پر ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں بالخصوص ایم کیوایم الیکشن سیل کے ارکان کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔



12/23/2024 1:29:20 AM