محکمہ آبپاشی پنجاب کی غفلت کے باعث جہانیاں میں لوئرباری دوآب نہرمیں شگاف پڑنے کی غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائے ،افتخاراکبررندھاوا
پنجاب حکومت شگاف کے نتیجے میں رحیم شاہ بستی اورگندم کی فصل تباہ ہونے کانوٹس لے اور متاثرین کے نقصانات کاازالہ کیاجائے
جہانیاں:۔۔۔۔28، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاراکبررندھاوانے محکمہ آبپاشی پنجاب کی مجرمانہ غفلت کے باعث جہانیاں میں لوئرباری دوآب نہرمیں50فٹ چوڑاشگاف پڑنے سے بستی رحیم شاہ کے متعدد مکانات اور سینکڑوں ایکڑپرکھڑی گندم کی فصل تباہ ہونے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کی نااہلی قراردیاہے۔ایک میں انہوں نے کہاکہ جہانیاں میں لوئرباری دوآب نہرمیں محکمہ آبپاشی پنجاب کی اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث پڑنے والے شگاف سے بستی رحیم شاہ کے متعددمکانات زیرآب آگئے جبکہ سینکڑوں ایکڑرقبے پر کھڑی گندم کی فصل مکمل طورپر تباہ ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ مکانات کے زیرآب آنے اورکھڑی فصل تباہ ہونے سے متاثرہ لوگوں کوشدیدپریشانیوں اورمشکلات کاسامناہے اوروہ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ افتخاراکبررندھاوانے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ آبپاشی پنجاب کے اہلکاروں کی غفلت کے باعث جہانیاں میں لوئرباری دوآب نہرمیں شگاف پڑنے کے واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائے اورشگاف کے نتیجے میں رحیم شاہ بستی اورگندم کی فصل تباہ ہونے کافوری نوٹس لے کر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور گندم کی فصل تباہ ہونے کے باعث متاثرہونے والے افراد کے نقصانات کاازالہ کیاجائے۔