ایم کیوایم کے پاس تعلیم یافتہ اور ایماندار امیدوار کی بہتات ہے ، الطاف حسین
مشکل ترین انتخابی فارم نے پاکستان کے کر پٹ جاگیردار وں ،وڈیر وں اور سرمایہ داروں کو پریشان کر دیا ہے
جنوبی پنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے ٹیلی فون پر بات چیت
لندن ۔۔28مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ مشکل ترین انتخابی فارم نے پاکستان کے کر پٹ جاگیردار وں ،وڈیر وں اور سرمایہ داروں کو پریشان کر دیا ہے او رملک کی سیاسی جماعتوں کو امیدوار نہیں مل رہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ایم کیوایم کے پاس نہ صرف تعلیم یافتہ اور ایماندار امیدوار کی بہتات ہے بلکہ ایم کیوایم نے اب تک بہت بڑی تعداد میں انتخابی فارم جمع بھی کر ادیئے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے آج ملتان میں ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے ذمہ داران وکارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا اور جنوبی پنجاب کے ذمہ دارا ن بھی مووجو د تھے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ ایم کیوایم کے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ پاکستان بھر میں سب سے پہلے انتخابی فارم ایم کیوایم کے امیدوار نے جمع کرا یا جس پر ایم کیوایم کے کارکنان مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے کارکنان رات دن محنت کر کے حق پرست امیدوار وں کے انتخابی فارم جمع کرارہے ہیں اس پر ایک ایک ساتھی بالخصوص الیکشن سیل کے ارکان زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ حق پرستی کا فکروفلسفہ ملک بھرمیں فروغ پائے گا، ملک بھرکے عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہونگے اور حق پرست امیدوار وں کوووٹ دیکرپاکستان میں ایک مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔انشاء اللہ ایم کیوایم آئندہ انتخابات میں حیران کن اور خوشگوار نتائج دے گی اورپاکستان کو ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کردے گی ۔جناب الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھا وا او ران کے خاندان کی قربانیوں اور حق پرستانہ جدوجہد میں ان کی ثابت قدمی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ تحریکی ساتھیوں سے میراروحانی رشتہ ہے اورمیں اپنے ساتھیوں کو اپنے بھائی اور بیٹوں کی طر ح پیار کر تا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کراچی سمیت اندرون سندھ ، صوبہ پنجا ب ،بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں ایم کیوایم کے کارکنان دن رات محنت کر کے حق پرست امیدوار وں کے فارم جمع کر رہے ہیں اس پر میں تمام ذمہ داران اور کارکنان بالخصوص الیکشن سیل کے ارکان کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انشاء اللہ تعالیٰ آئند ہ انتخابا ت میں عوام حق پرست امیدواروں کو اپنی نمائندگی کا حق دیں گے،عوام کی حمایت سے ایم کیوایم کے امیدوار بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کر کے ملک میں مثبت تبدیلی اور صحیح معنوں میں جمہوریت نافذ کر کے ملک کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو حکمرانی دالائیں گے اور ملک سے فرسوودہ جا گیر دارانہ نظام ،مورثی او رلو ٹ کھسوٹ کی سیاست کاخاتمہ کر یں گے ۔اس موقع پر جنوبی پنجاب کے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کوجنوبی پنجاب میں تنظیمی سرگرمیوں او رحق پرست امیدوا روں کے انتخابی فارم جمع کرانے کی تفصیلات سے آگا ہ کیا ۔