کاغذات نامزدگی کے نہایت مشکل اورتفصیلی ہونے کے باوجودمختصروقت میں پورے ملک میں سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جمع کرواکرایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے ریکارڈتوڑدیاہے۔الطاف حسین
یہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی محنت، لگن،مستعدی اورجانفشانی کی بہترین مثال ہے۔رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو
ایم کیوایم الیکشن سیل ،سندھ، پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے تمام ذمہ داروں کوالطاف حسین کازبردست خراج تحسین
لندن ۔۔۔ 28 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حالیہ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کے نہایت مشکل اورتفصیلی ہونے کے باوجودمختصروقت میں پورے ملک میں سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جمع کرواکرایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے ریکارڈتوڑدیاہے جس پرایم کیوایم الیکشن سیل اور چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت نہایت کم تھا اورکاغذات نامزدگی بھی نہایت مشکل اورتفصیلی ہے جس کوبھرنے میں امیدواروں کومشکلات کاسامناہے لیکن اس کے باوجودایم کیوایم کے الیکشن سیل نے کراچی سمیت سندھ ، پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں مجموعی طورپراب تک سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جوایم کیوایم کے کارکنوں کی محنت، لگن،مستعدی اورجانفشانی کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے الیکشن سیل کے تمام ارکان اور سندھ، پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے تمام ذمہ داروں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے الیکشن کے سلسلے میں دن رات محنت ولگن سے کام کرنے پر رابطہ کمیٹی پاکستان لندن،مرکزی الیکشن سیل سمیت تمام تنظیمی شعبہ جات کے ایک ایک رکن کودل کی گہرائی سے خراج تحسین اورشاباش پیش کی ۔