ملک میں مثبت اور حقیقی تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کے الیکشن فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں
عوام خصوصاً مخیر حضرات سے قائد تحریک الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
ایم کیوایم غریب و متوسط طبقہ کی واحد نمائندہ جماعت ہے جسکے تمام اخراجات عوام کے عطیات سے پورے کئے جاتے ہیں
ایم کیوایم ملک میں مثبت اور حقیقی تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، اس مقصد کیلئے اسے عوام کے عطیات کی اشد ضرورت ہے
لندن ۔۔۔ 28 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے ملک بھرکے عوام خصوصاً مخیرحضرات سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں صحیح تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کے الیکشن فنڈمیں دل کھول کرعطیات دیں ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقہ کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس کے تمام اخراجات عوام کے عطیات سے پورے کئے جاتے ہیں ،ایم کیوایم ملک میں ایک مثبت اورحقیقی تبدیلی کیلئے جدوجہدکررہی ہے ،اس مقصدکیلئے اسے عوام کے عطیات کی اشدضرورت ہے۔ انہوں نے عوام بالخصوص مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ اس مثبت اورنیک مقصدکیلئے ایم کیوایم کے الیکشن فنڈمیں زیادہ سے زیادہ عطیات دیں تاکہ ملک کے اصل عوام کے نمائندے منتخب ہوکرپارلیمنٹ میں پہنچ سکیں۔