لاہور ، سیالکوٹ ، ساہیوال اور شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں ایم کیو ایم کے امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
لاہور۔۔۔۔۔27 مارچ2013 ء
انتخابات 2013 ء میں حصہ لینے کے لئے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے متعدد اضلاع میں حق پرست امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں جن میں لاہور کی نشست NA-126 سے طاہرہ آصف ، NA-125 سے ڈاکٹر زیب النساء، NA-118 سے میاں سرفراز وٹو ، شیخوپورہ سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں PP-168 سے زاہد ندیم مغلPP-169 سے مرزا ذوالفقار ایڈووکیٹ، ضلع ساہیوال کی قومی اسمبلی کی نشستوں NA-160 سے خلیل سعید، NA-161 سے عمران گل ، NA-162 سے مہر تجمل،PP-168 سے زاہد ندیم ،PP-169 سے مرزا ذوالفقار ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ جبکہ دیگر نشستوں پر کل تک جمع کروا دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایم کی ایم کی جانب سے پنجاب کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواران انتخابات میں حصہ لیں گے۔