کراچی کے حقیقی مینڈ یٹ کو ختم کرنے میں تمام باطل قوتیں مصروف ہیں لیکن ناکامی انکا مقدر ہوگی متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
الیکشن کمیشن کی جانب سے شفاف انتخابات کیلئے ہونے والے اقدامات خوش آئند ہیں مگر صرف کراچی میں نئی حلقہ بندیاں بد نیتی پر مبنی ہے رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل
حیدرآباد حلقہ این اے 220اور219پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو
حیدرآباد۔۔۔27مارچ2013ء
کراچی کے حقیقی مینڈ یٹ کو ختم کرنے میں تمام باطل قوتیں مصروف ہیں لیکن ناکامی انکا مقدر ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد سیشن کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی بھی موجودتھے ۔انہوں نے مذید کہاکہ کراچی میں ہونے والی نئی حلقہ بندیاں آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے اور ایم کیوایم اس غیر قانونی اقدامات کے خلاف ہر ممکن قانونی اقدام اٹھارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ باطل قوتوں نے ایم کیوایم کی 33سالہ جدوجہد میں کئی بار اس کے پیغام اور فلسفہ کو روکنے کیلئے اقدامات کئے مگر انہیں ناکامی نصیب ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ہونے والی نئی حلقہ بندیاں ایم کیوایم کو زہین میں رکھ کرکی گئی اور اسکامقصد ایم کیوایم کا میڈیٹ کو تقسیم کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا پیغام سچائی پر مبنی ہے جودیر سے پھیل رہا ہے مگر ہمیشہ قائم رہا گا ۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے سیاسی نظام کو درست کرنے کیلئے اقدامات ضروری ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے شفاف انتخابات کیلئے ہونے والے اقدامات خوش آئند ہیں مگر صرف کراچی میں نئی حلقہ بندیاں بد نیتی پر مبنی ہے جو کراچی کی عوام کسی صور ت قبول نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی کیلے اپنے بھر پور کردار اداکیا ہے اور آگئے بھی کرتی رہے گی ۔اس قبل انہوں نے حیدرآباد حلقہ این اے 220اور219پر اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائی۔