قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا مقصد ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، وفد
ملک بھر کے غریب و محکوم عوام ایم کیوایم کے فکر و فلسفہ حقیقت پسندی و عملیت پسندی سے متاثر ہوکر جوق در جوق ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں
خیبر پختونخواہ کے مختلف پریس کلب کے عہدیداران و صحافیوں کے وفد کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد کا دورہ، رکن رابطہ کمیٹی و انچارج شعبہ اطلاعات واسع جلیل سے ملاقات
کراچی :۔۔۔۔27، مارچ 2013ء
انٹر نیوز ایجنسی کے مینیجر میڈیا ڈویلپمنٹ اسد جان کی سربراہی میں خیبر پختونخواہ کے مختلف پریس کلب کے عہدیداران اور صحافیوں کے وفد نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد کا دورہ کیا اوررابطہ کمیٹی کے رکن و انچارج شعبہ اطلاعات واسع جلیل سے ملاقات کی ۔اس موقع پر رکن شعبہ اطلاعات امین الحق بھی موجود تھے۔ واسع جلیل نے وفد کو ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر خو ش آمدید کہا اور ان کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہاکہ قا ئد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا مقصد ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔ایم کیوایم ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جوملک سے فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک بھر کے غریب و محکوم عوام ایم کیوایم کے فکر و فلسفہ حقیقت پسندی و عملیت پسندی سے متاثر ہوکر جو ق در جوق ایم کیوایم شامل ہورہے ہیں اور انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں مظلوم و محکوم عوام کی حکمرانی قائم ہوگی ۔ اس موقع پروفد کے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم گذشتہ کئی سال سے ایم کیو ایم اور اس کی عوامی خدمت کو دیکھ رہے ہیں اور ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ ایم کیوایم وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ افراد کو اقتدار کے ایوانوں تک بھیجتی ہے اورملک بھر کے مظلوم پسے ہوئے عوام کی حالات زار کو تبدیل کرنے کیلئے عملی کوششیں کررہی ہے ،ایم کیوایم ایک حقیقت ہے جس سے کوئی انکا ر نہیں کرسکتا اورآج ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو آکر ہمیں خوشی محسوس ہوئی ہے ۔بعدازاں وفد کے شرکاء نے ایم کیو ایم کے فکر و فلسفے اور انتخابی منشور کے متعلق مختلف سوالات کئے جن کا رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے انہیں ایم کیو ایم کے ابتدائی ادوار سے اب تک کی ایم کیو ایم کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور وفد کے شرکاء کو ان کی خواہش پر ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اورشعبہ جات کے متعلق معلومات فراہم کیں ۔ جس میں انہوں نے نہ صرف اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا بلکہ ایم کیوایم کے مرکز پر قائم دفاتر کی کارکردگی کو سراہا ۔