ہندو برادری نے نائن زیرو پر ہولی منائی ، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور ایک دوسرے پر رنگ برسائے
ایم کیوایم کے ذمہ داران کی ہولی منانے کیلئے نائن زیرو آنے والی ہندو برادری کا خیر مقدم ، ہولی کی دلی مبارکباد پیش کی
کراچی: ۔۔۔26، مارچ2013ء
ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں نے منگل کے روزایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد پر ہولی منائی۔اس موقع پر میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اوربچوں نے ہولی کھیلی ، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور ایک دوسرے پر رنگ برسائے ۔ایم کیوایم کے ذمہ داران نے ہولی منانے کیلئے نائن زیرو پرآنے والے نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ہولی کی دلی مبارکباد پیش کی ۔