کراچی میں نئی حد بندیوں کے خلاف اہلیان کراچی کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفترکے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے
کراچی کے حلقوں میں نئی حدبندیاں غیر آئینی اور غیرقانونی ہیں، وسیم آفتاب
عدالتوں سے انصاف چاہتے ہیں ہم کسی کا حق نہیں چھیننا چاہتے اور نہ ہی اپنا حق کسی کو چھینے دینگے
کراچی میں نئی حدبندیاں کراچی دشمنی ہے، علیم الرحمن
الیکشن کمیشن سندھ کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرین سے وسیم آفتاب، علیم الرحمن اور دیگر کا خطاب
تصاویر
کراچی :۔۔۔25 مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہاہے کہ ہم عدالتوں سے انصاف چاہتے ہیں ہم کسی کاحق نہیں چھیناچاہتے اورنہ ہی اپناحق کسی کو چھینے دینگے، الیکشن کمیشن کی جانب کراچی کے مختلف حلقوں میں نئی حد بندیاں غیرقانونی اورغیرآئینی ہیں جوکراچی کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حقوق غضب کیے گئے اوربلاجوازحلقہ بندیاں کی گئی توکراچی کے عوام اپناحق لینابھی جانتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روزاہلیان کراچی کے زیراہتمام الیکشن کمیشن سندھ کے دفترکے باہرکراچی میں چند حلقوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئی حدبندیوں کے خلاف جاری پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔حد بندیوں کیخلاف اہلیان کراچی کے پرامن احتجاجی مظاہرے میں عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جن میں بزرگ،نوجوان اور بچوں سمیت خواتین بڑی تعدادمیں شریک تھیں ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرزاٹھا رکھے تھے جن پرحد بندیوں کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین وقفے وقفے سے فلک شگاف نعرے بھی لگا رہے تھے ۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں وسیم آفتاب نے کہاکہ کراچی شہر جو اس ملک کامعاشی حب ہے تجارتی مرکزہے اور ملک کی معیشت کوچلانے کیلئے ریونیو فراہم کرتاہے جہاں لوگ اپناخون پسینہ بہاکراس ملک کی ترقی کیلئے رات دن محنت کرتے ہیں اس شہر کی عوام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اوراسی شہر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستیںآئین و قانون کے تحت چلائی جاتی ہیںیہ کیساقانون ہے جواپنی ہی ملک کے ایک شہرکے ساتھ باربارزیادتی کر رہا ہے ۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنرصاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کااحترام کرتے ہیں لیکن ہمارے حقوق غضب کئے گئے اور بلا جواز حدبندیاں کی گئی تو کراچی کے عوام اچھی طرح اپنا حق لیناجانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈرگ مافیا، لینڈمافیا،اسلحہ مافیااورجرائم پیشہ عناصرجوکراچی میں اپناووٹ بینک کی باتیں کرتے ہیںیہ سب کراچی دشمن ہیں جوصرف اپنے مفادات اورناجائز کاموں کی بناء پرسیاسی جماعتوں کے جھنڈااٹھالیتے ہیں۔انہوں نے 1993ء میں بھی اسی ریاست نے ضمنی الیکشن کرائے تھے اور ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیاتھااورپوری دنیانے دیکھاتھاکہ اسی شہرسے الیکشن جتنے والوں کو صرف پانچ پانچ سوووٹ ملے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اس ملک کے غریب ومتوسطہ عوام کی تقدیربدلنااورعوام کے غضب شدہ حقوق واپس دلاناچاہتے ہیں تاہم سازشی عناصر قائد تحریک کی عملی جدوجہد میں مشکلات پیدا کرکے حق پرستی کے قافلے کوروکناچاہتے ہیں ۔ وسیم آفتاب نے کہاکہ اس ملک میں اگرکہیں ظلم وزیادتی ہو رہی ہے تووہ کراچی اوراس کے عوام کے ساتھ ہورہی ہے لہٰذا کراچی کے عوام کا پرزورمطالبہ ہے کہ حدبندیوں کافیصلہ واپس لیاجائے اورشفاف انتخابات کرائے جائیں۔ سابق رکن سندھ اسمبلی علیم الرحمن نے کہاکہ نئی حدبندیاں کراچی دشمنی ہے پورے پاکستان کوچھوڑکرصرف کراچی کے مخصوص علاقوں میں حد بندیاں کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ چندروزقبل ہی الیکشن کمشنرنے کہاتھاکہ حدبندیوں کی ضرورت نہیں یہ آئینی اورقانونی طورپرغلط ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج اہلیان کراچی مطالبہ کررہے ہیں کہ فوری یہ احکامات واپس لیئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کایہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گاجب تک الیکشن کمیشن غیرآئینی وغیرقانونی اقدام کوواپس نہیں لے لیتا ۔ بعدازاں مظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے ۔