ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔۔25، مارچ 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم محمود آباد سیکٹر یوسی 1کے کارکن عبد الکریم کے صاحبزادے محمد عظیم ،لانڈھی سیکٹر یونٹ 80کے کارکن طاہر خان محمد کے سسُرمحمد اکرام ، ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 169کے کارکن سردار ولی کی اہلیہ محترمہ شبنم بانواور ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن محمد ارشاد کی خالہ محترمہ رشیدہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہا ر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے (آمین)