سینئر صحافی ارشاد کھوسو کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی کا اظہار تعزیت
کراچی: ۔۔۔25، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے عوامی پریس کلب ملیر کے جنرل سیکریٹری اور سینئر صحافی ارشاد کھوسو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)