کراچی میں انتخابی حلقوں میں تبدیلی کا عمل سراسر کراچی دشمنی پر مبنی ہے، ڈاکٹر سلیم دانش
غیر قانونی و غیر آئینی نوٹی فیکیشن کو فی الفور واپس لیا جائے
آئندہ انتخابات انہی حد بندیوں کے تحت کرائے جائیں جو الیکشن کمیشن کے حالیہ نوٹی فیکیشن سے پہلے قائم تھیں
لندن ۔۔24مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے آرگنائز ر ڈاکٹر سلیم دانش نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف کراچی میں حلقہ بندیاں کرنے کاعمل بند کیا جائے اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر قانونی و غیر آئینی نوٹی فیکیشن کوفی الفور واپس لیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کراچی میں انتخابی حلقوں میں تبدیلی کا عمل سراسر کراچی دشمنی پر مبنی ہے اور ایم کیوایم کے ووٹ بنک کو ختم کرنے کی سازش ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ انتخابات انہی حد بندیوں کے تحت کرائے جائیں جو الیکشن کمیشن کے حالیہ نوٹی فیکیشن سے پہلے قائم تھیں اور ایم کیوایم کے ووٹ بنک پر ڈاکہ ڈالنے کا عمل بند کر ایا جائے ۔