کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔24، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شعبہ انٹیلکچوئل فورم کے رکن اور ایم کیوایم حیدرآباد زون سیکٹر Cیونٹ 19-Bکے کارکن پروفیسر ڈاکٹر فضل حق،ایم کیوایم ابراہیم حیدری سیکٹر کمیٹی کے رکن سدھیر بلوچ کے بھائی صالح محمد بلوچ اور ایم کیوایم مظفر آباد زون کی زونل کمیٹی کے رکن خورشید کیانی کے بھتیجے اعزار کیانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)۔