پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ مردم شماری کے بغیر حدبندیا ں نہیں کی جاسکتی ہیں ، واسع جلیل
ماضی میں بھی ایم کیوایم اور کراچی کے شہریوں کے خلاف سازش کی گئی جو ناکام ہوئی
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا حد بندیوں کا فیصلہ کراچی کے عوام کے ساتھ متعصبانہ عمل ہے، محترمہ خوش بخت شجاعت
احتجاج کرنا ہمار جمہوری حق ہے یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر حاصل کیا
کراچی میں مخصوص نشستوں پر حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں جو ایم کیوایم کے ووٹ بنک کو توڑنے کی سازش ہے، مقیم عالم اور علی راشد
اہلیانِ کراچی کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈیفنس کلفٹن سمیت دیگر قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر حد بندی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب
کراچی :۔۔۔24، مارچ 2013ء
اہلیان کراچی کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈیفنس کلفٹن سمیت ودیگر کی قومی اسمبلیوں کی نشستوں 239,250,254اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں 89,112,113,114,116,118,124پر حد بندیوں کیخلاف اتوار کے روز کلفٹن پر واقع تین تلوار پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل ، حق پرست رکن سا بق قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت ، اراکین سابق سندھ اسمبلی علی راشد ، مقیم عالم ، ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنس کمیٹی کے اراکین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ز ، انجنےئرز ، تا جروں ، صنعت کاروں ، وکلا ء برادری ، سماجی شخصیات کے علاوہ سول سائٹی اور این جی ایزو کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔جبکہ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ او ر بینر ز تھامے ہوئے تھے جن پرحلقہ بندیوں کے فیصلے پر عدم اعتماد کے لئے’’ نا منظور ۔۔۔۔۔۔نامنظور، حلقہ بندی ،،کراچی دشمنی، سندھ دشمنی بند کرو ، بند کرو ‘‘کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل نے کہاکہ اہلیان ڈیفنس کلفٹن کے عوام نے یہ بات واضح کردی ہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 11حلقو ں میں حدبندیوں کیخلاف سرا پا احتجاج ہیں اور ہم ایسے کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے جو شہر کراچی کے عوام کیخلاف ہو ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کراچی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شہر ہے اور رہے گا ، ماضی میں بھی ایم کیوایم اور کراچی کے شہریوں کے خلاف سازش کی گئی جو ناکام ہوئی الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز حلقہ بندیوں کا جو فیصلہ آیا ہے اسے ایم کیوایم اور شہر کراچی کے عوام مستر د کرتے ہیں۔ واسع جلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ بغیر مردم شماری کے حلقہ بندیوں کی حدبندیا ں نہیں کی جاسکتی ہیں نہیں کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کراچی دشمنی کیخلاف ہیں، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ، گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ بندیوں کے فیصلے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے عد م اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت نے کہاکہ احتجاج کرنا ہمار ا جمہوری حق ہے یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کی قر بانی دے کر حاصل کیا ، اس ملک کی خاطر ہماری ماؤں ، بہنوں ، نے اپنے سر سے چادر یں اور ساتھیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کاحد بند ی کا فیصلہ کراچی کے عوام کے ساتھ متصبانہ عمل ہے جس کو ہم قطعی طور پرقبول نہیں کریں گے۔ محترمہ خوش بخت شجاعت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ حلقہ بندیوں کے فیصلے کو فوری واپس لے۔ اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی مقیم عالم اور علی راشد نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے آئین میں یہ با ت واضح طور پر تحریر ہے کہ حلقہ بندیاں صرف ایک صوبے کیلئے نہیں بلکہ پورے ملک بھر میں ہونا چاہیں ،ایسے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شہر کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کو کچلنے کیلئے جو فیصلہ آیا ہے وہ سراسر زیادتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں مخصوص نشستوں پر حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں جو ایم کیوایم کے ووٹ بنک کو توڑنے کی سازش ہے ۔انہوں نے کہاکہ آخر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی میں ہی کیوں حلقہ بندی کی جارہی ہے کیا باقی صوبوں میں حلقہ بندیوں کی ضرور ت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندیا ں کراکے الیکشن کمیشن آف پاکستان غیر جانبدار نہیں رہا ۔