میر ہزار خاں کھوسوکونگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی مبارکباد ۔
امید ہے کہ نگراں وزیر اعظم کراچی میں غیر آئینی اور غیر قانونی حلقہ بندیوں کا خاتمہ کرائیں گے۔
لندن ۔۔24مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے میر ہزار خاں کھوسوکونگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ انتخابات کے بروقت انعقاد اور انہیں صاف و شفاف بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور تجربہ بروئے کار لائیں گے جناب الطاف حسین نے نگراں وزیراعظم کی توجہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی کے متعددانتخابی حلقوں میں کی جانے والی تبدیلیوں کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام میں اس فیصلے پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے امیدظاہر کی ہے نگراں وزیر اعظم اس ناانصافی کا خاتمہ کرائیں گے ۔