ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے صوبہ پنجاب NA-159اور PP-219کی نشستوں پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
خانیوال۔۔۔24، مارچ2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن چودھری افتخار اکبر رندھاوا نے عام انتخابات 2013ء کے سلسلے میں صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ 159اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 219سے بطور حق پرست امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی میں قومی اسمبلی کا حلقہ 159اور صوبائی اسمبلی کا حلقہ 219ضلع خانیوال تحصیل جہانیاں پر مشتمل ہے ۔