توانائی کے استعمال میں اعتدال کا رویہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ ہمارے ملک کی توانائی تعلیم، ترقی ، صنعت و حرفت پر بھی استعمال ہوسکے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم کے زیراہتمام 23مارچ 2013 کو کراچی سمیت ملک بھر میں ’آرتھ آاور‘ منایا گیا
ایم کیوایم مرکز نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ، ایم پی اے ہاسٹل، شعبہ اطلاعات سمیت تمام شعبہ جات کی غیر ضروری لائٹس بند رکھی
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، شعبہ جات ذمہ داران و کارکنان نے شمع روشن کرکے زمین سے محبت کا اظہارکیا
کراچی: ۔۔۔23، مارچ 2013ء
پاکستان کو آلودگی سے بچاؤ ، ماحولیات کی بہتری ، گلوبل وارمنگ ، موسمیاتی تبدلیوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے اور عالمی برادری کا ساتھ دینے کیلئے ایم کیوایم کے زیر اہتمام 23مارچ 2013’آرتھ آاور‘ ) (Earth Hourمنایا گیا اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر ،زون، ضلعی آفس میں ’’آرتھ آور‘ منایا گیا اور تمام غیر ضروری لائٹس مکمل بند کر دی گئیں اور بے شمار شمعیں روشن کرکے زمین سے محبت کا اظہار کیا گیا۔ ’آرتھ آاور‘ ) (Earth Hourکے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ کے سامنے خوربصورت اسٹیج بنایا گیا جس پر ’’ ایم کیوایم اور دنیا کا نقشہ آویزاں تھا‘‘اسٹیج کے دائیں اور بائیں جانب کاغذکی تھیلیوں میں موم بتیاں جلائیں گئیں جو عوام الناس کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ اس مو قع پر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو،خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ، ایم پی اے ہاسٹل، شعبہ اطلاعات سمیت تمام شعبہ جات کی غیر ضروری لائٹس بند رکھی گئیں اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فاروق ستار ، ڈاکٹر خالد مقبول اور اراکین رابطہ کمیٹی ، شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے ہزاروں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے پوری قوم کو ارتھ آور منانے اور 23مارچ یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ارتھ آور منانے کا مقصد یہی ہے کہ توانائی کے بے دریغ استعمال سے زندگی اور ماحولیات پر ہونے والی تبدیلیوں پر توجہ دلائی جاسکے اور توانائی کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر متبادل ذرائع تلاش کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر خصوصا ہمارے ملک میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران کے سبب ہمیں توانائی کے استعمال میں اعتدال کا رویہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ ہمارے ملک کی توانائی تعلیم، ترقی اور صنعت و حرفت پر بھی استعمال ہوسکے اور یہ جب ہی ہوسکے گا جب ہم توانائی کے بے دریغ استعمال سے گریز کرتے ہوئے توانائی کا بہتر استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سبب ایم کیو ایم نے اپنے منشور 2013میں توانائی کی بچت اور متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کرنے کے نکات شامل کئے ہیں۔ ارتھ آور منانے کے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی اپیل پرملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر ، یونٹس، تجارتی مراکز اور رہائش علاقوں میں عوام نے تمام غیر ضروری لائٹس بند رکھیں۔