راتوں رات انتخابی حلقہ بندیوں میں تبدیلیاں مختلف زبانیں بولنے والے مظلوموں کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے،الطاف حسین
اگر استحصالی قوتوں نے یہ سوچ کر حلقو ں میں تبدیلیاں کی ہیں کہ مظلو م عوام تقسیم ہوجائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے
ہر دور میں برسر اقتدار ظالموں او ر جابر وں نے اپنے اور اپنے خاندانوں کے اقتدار کو قائم ودائم رکھنے کیلئے ’’لڑاؤاور حکومت کر و ‘‘کی پالیسی پر عمل کیا، الطاف حسین
تما م تر سازشوں کے باوجود ہمارا عزم ہے کہ ہم نفر توں کو پھیلنے نہیں دیں گے
تاریخ ہمیں یہ بھی بتا تی ہے کہ ہر دور میں دو ہی طبقات رہے ہیں ، ایک ظالم ا وردوسرا مظلوم ، الطاف حسین
میں نے ہمیشہ پیار ومحبت کافلسفہ پیش کیا ہے ،میں تمام مظلوموں کو ایک پر چم تلے جمع کرنے کا عمل ماضی میں بھی کرتا رہاہوں ،آج بھی کر رہا ہوں اور اپنی آخری سانس تک کرتا رہوں گا ،الطاف حسین
نائن زیر و پر ایم کیو ایم کے مختلف لسانی اکائیوں اور مذہبی اقلیتی شعبوں کے کارکنان کے اجتماع سے خطاب
لندن۔۔23،مارچ، 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ حلقہ بندیوں کے ذریعے کراچی میں مختلف زبانیں بولنے والے عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی ہے لیکن ہم سازش کرنے والوں کوبتادینا چاہتے ہیں کہ ہم نفر توں کو پھیلنے نہیں دیں گے اور پاکستان کی مختلف زبانیں بولنے والے مظلوموں کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے ۔ جناب الطا ف حسین نے یہ بات ہفتہ کی شب نائن زیر و پر ایم کیو ایم کے مختلف زبانیں بولنے والے اور اقلیتی شعبوں کے کارکنان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں برسر اقتدار ظالموں او ر جابر وں نے اپنے اور اپنے خاندانوں کے اقتدار کو قائم ودائم رکھنے کیلئے ’’لڑاؤاور حکومت کر و ‘‘کی پالیسی پر عمل کیا ۔لسانی عصبیتوں ، لسانی اور گروہی اختلافات اور مذہبی اور فرقہ وارانہ تقسیم کو یہ ظالم اور جابر افراد ہر دور میں ہوا دیتے رہے تاکہ مظلو م عوام الجھنو ں میں گھرے رہیں تقسیم ہوتے رہیں تاکہ اس تقسیم کا فائدہ اٹھا کر یہ ظالم وجابر افراد نسل در نسل اقتدار میں رہ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ ہمیں یہ بھی بتا تی ہے کہ ہر دور میں دو ہی طبقات رہے ہیں ، ایک ظالم ا وردوسرا مظلوم ۔ ظالم ہمیشہ مظلوم طبقہ سے تعلق رکھنے والے ،زبان ،مذہب ،علاقے او رفرقہ وار نہ بنیاد وں پر مظلوموں کو ہمیشہ ایک دوسرے سے لڑاتے رہے ہیں تاکہ مظلوم عوام اپنے غصب شدہ حقو ق کو پہنچان نہ سکیں اور نفر توں کی بنیا د پر ایک دوسرے کی گردنیں کاٹتے ر ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پیار ومحبت کافلسفہ پیش کیا ہے ،میں تمام مظلوموں کو ایک پر چم تلے جمع کرنے کا عمل ماضی میں بھی کرتا رہاہوں ،آج بھی کر رہا ہوں اور اپنی آخری سانس تک کرتا رہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ خواہ پنجابی ہوں یا پختون ،سندھی ہوں یا بلوچی ، کشمیر ی ہوں یا ہزارہ والے ،شیعہ ہوں یا سنی ،ہندو ہوں یا عسیائی اور سکھ میر ے نزدیگ انکی صرف ایک ہی شناخت ہے اور ان کا صرف ایک ہی طبقہ ہے جو مظلوموں کا طبقہ ہے ،ان تما م مظلوں کی صرف ایک ہی جماعت ہے جو ایم کیوایم ہے ان کے حقو ق کی جدوجہد کرنے والا اور ان کاترجمان صر ف ایک ہی لیڈر ہے جوالطاف حسین ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ جب استحصالی قوتوں نے یہ دیکھا کہ تما م تر مظلوم پنجابی ،پختون ، سندھی ، بلوچی ، کشمیر ی ،سرائیکی ،ہزار ہ والے ،ہندو،عیسائی ،سکھ اورشیعہ سنی عوام ایم کیوایم کے پر چم تلے تیزی سے جمع ہورہے ہیں تو انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعے راتوں رات انتخابی حلقہ بندیوں میں تبدیلیاں کر کے مختلف زبانیں والے مظلوموں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ووٹ ادھر ادھر کر کے عوام کے اتحادکو ختم کرنے کی ساز ش ہے ۔ ہم اس فیصلہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں لیکن اگر استحصالی قوتوں نے یہ سوچ کر حلقو ں میں تبدیلیاں کی ہیں کہ مظلو م عوام تقسیم ہوجائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ۔ کراچی میں حصول روز گا رکیلئے آنے والے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ مستقل طو ر پر یہاں کمانے اور رہنے والے افراد اب ایم کیوایم کے پر چم تلے متحد ہیں خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتے ہوں ، میں مختلف زبانیں بولنے والے اپنے کارکنوں اور ہمدردوں سے کہتا ہوں کہ وہ متحد رہیں اور ملک کے مختلف صوبوں میں قیام پذیر اپنے اہل خانہ کو فون کر کے بتائیں کہ ایم کیوایم کے ساتھ کس طرح نا انصافی کی جارہی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ تما م تر سازشوں کے باوجود ہمارا عزم ہے ہم نفر توں کو پھیلنے نہیں دیں گے ۔اور مظلوموں کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے ، استحصالی قوتیں ،مظلوموں کے ووٹ جہاں چاہیں کردیں ،وہ ہر حالت میں ایم کیوایم کے ساتھ رہیں گے اور ماضی کی طرح آئندہ بھی ایم کیوایم ہی کو ووٹ دیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے تمام مذاہب کے لوگوں کوپیغام دیا کہ ہندو اپنے مندروں میں الطاف حسین اور حق پر ستی کی تحریک کے لئے پراتھنا کریں ،عیسائی کنڈل لائٹ جلا کر الطاف حسین کیلئے دعا کریں اور اسی طرح تمام مذاہب کے لو گ اپنے اپنے عقائد کے مطابق الطاف حسین اور حق پرستی کی تحریک کے لئے دعا ئیں کریں ۔