اورنگی ٹاؤن میںیونٹ118-Bکے انچارج ابراراحمدکی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
ابراراحمدکاقتل شہرکاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے،رابطہ کمیٹی
کراچی: ۔۔۔23، مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ118-Bکے یونٹ انچارج ابراراحمدکوفائرنگ کرکے شہیدکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ امن دشمن عناصرشہرکاامن خراب کرنے کیلئے سوچی سمجھی سازش کے تحت ایم کیوایم کے منتخب عوامی نمائندوں سمیت ذمہ داران،کارکنان اورہمدردعوام کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اوراب تک دوایم پی ایزرضاحیدراورمنظرامام سمیت متعددذمہ داران وکارکنان کودہشت گردی کی بھینٹ چڑھاچکے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یونٹ118-Bکے انچارج ابراراحمدولدعبدالجبارکابہیمانہ قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کامقصدشہرمیں امن وامان کی فضاء کوسبوتاژ کرناہے۔رابطہ کمیٹی نے ابراراحمدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ابراراحمدشہیدکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیاکہ اورنگی ٹاؤن میںیونٹ118-Bکے انچارج ابراراحمدکوفائرنگ کرکے قتل کرنے کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورشہرکاامن خراب کرنے کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔