ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ118-Bکے یونٹ انچارج ابراراحمدکی المناک شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن: ۔۔۔23، مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ118-Bکے یونٹ انچارج ابراراحمدولدعبدالجبارکی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ابراراحمدشہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاہے کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میںآپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ابراراحمد شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔(آمین)