الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
صرف کراچی کے متعدد انتخابی حلقوں میں تبدیلیاں ایم کیوایم کا ووٹ بنک تقسیم کرنیکی سازش ہے، الطاف حسین
الیکشن سے محض چند روز قبل غیر آئینی و غیر قانونی فیصلے کرنے والے الیکشن کمیشن سے صاف شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟
ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان اور اسکے کروڑوں حمایتی اپنے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کو کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے، الطاف حسین
غیر قانونی اور غیر آئینی عمل کے خلاف پر امن احتجاج کرنا عوام کا بنیادی آئینی ،جمہوری و انسانی حق ہے ،رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
لندن ۔۔23مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صرف کراچی کے انتخابی حلقوں میں تبدیلیاں ایم کیو ایم کا ووٹ بنک تقسیم کرنیکی سازش ہے جسے ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان اور اسکے کر وڑ وں حمایتی کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ہفتہ کی دوپہر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے جناب الطا ف حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پورے ملک کو نظر انداز کر کے صرف اور صرف کراچی کے انتخابی حلقوں میں تبدیلی کا جو اعلان کیا ہے وہ آئین او رقانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے ،الیکشن کمیشن کراچی کے عوام کے خلاف متعصبانہ فیصلے کر رہا ہے ۔ آج قوم یہ سوچنے میں حق بجانب ہے کہ جو الیکشن کمیشن انتخابی قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے الیکشن سے محض چندرو ز قبل اس قسم کے غیر آئینی وغیر قانونی فیصلے کر رہا ہے اس الیکشن کمیشن سے صاف، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملکی اقتدار کی بڑی بڑی کر سیوں پر بیٹھے لوگوں نے ماضی میں بھی متعصبانہ فیصلے کرکے ملک کو نقصان پہنچایا ،قیام پاکستان کے بعد مشرقی اور مغربی پاکستان کے درمیان ہم آہنگی او ربھائی چارہ قائم کرنے پر توجہ دینے کے بجائے ایسے فیصلے کئے گئے جس سے ملک کے مشرقی اور مغربی حصے کے عوام میں دوریاں بڑھتی گئیں اور بالاخر ملک دو لخت ہوگیا ۔بد قسمتی سے اس سانحہ سے کوئی سبق نہ سیکھا گیا جسکی وجہ سے باقیماندہ ملک بھی تقسیم کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،اگر ماضی کے تلخ تجربات سے سبق سیکھ کر موجودہ متعصبانہ پالسیاں نہ بدلی گیں تو یہ عمل ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوگا ۔جناب الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے کہا کہ وہ عوام اور کارکنوں کو ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشو ں سے آگاہ کریں ۔جناب الطاف حسین نے متحدہ کے تمام ذمہ داران اور کارکنوں سے کہا کہ ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے جس کے خلاف پر امن احتجاج کرنا عوام کا بنیادی آئینی ،جمہوری وانسانی حق ہے ۔آئندہ آنے والا وقت کڑی آزمائش کا ہوسکتا ہے لہٰذ عوام او رکارکنان متحدرہیں اور آنے والے امتحانات سے گزرنے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے
خود کو ذہنی وجسمانی طوپر تیار کرلیں ۔