Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جرائم پیشہ عناصر کیلئے ایم کیوایم میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ الطاف حسین


جرائم پیشہ عناصر کیلئے ایم کیوایم میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/22/2013
جرائم پیشہ عناصر کیلئے ایم کیوایم میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ الطاف حسین
کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حدبندیاں آئین و قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے
کراچی کے عوام کے آئینی و جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے 
کراچی کے عوام کے بالغ حق رائے دہی کو غیرقانونی و غیرآئینی طریقوں سے کچلا جارہا ہے
ایم کیوایم کراچی کی ان حدبندیوں کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرے گی
اگر کوئی شخص گرفتاری کے بعد اپنی وابستگی ایم کیوایم سے ظاہر کرتا ہے تو اس میں ایم کیوایم کا قطعی کوئی قصور نہیں 
ایک جانب ایم کیوایم کے ووٹ بنک کو غیرقانونی اور غیرآئینی طریقے سے توڑنے کا عمل جاری ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم پر بہتان تراشی کرکے اسے بدنام کرنے کا عمل بھی کیا جارہا ہے
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان، لندن اور آئینی و قانونی ماہرین سے ٹیلی فون پر خطاب
کراچی ۔۔۔22، مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم میں تطہیر کا عمل مستقل جاری رہتا ہے اور ایم کیوایم میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نئی حدبندیوں کو آئین وقانون کی صریحاً خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ان حدبندیوں کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرے گی ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے آئینی وقانونی ماہرین بھی شریک تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کراچی میں حلقوں کی حد بندیوں میں تبدیلی کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے اجلاس میں شریک آئینی وقانونی ماہرین سے سوال کیاکہ کیا الیکشن کی تاریخ کے اعلان ہونے اور اس کا شیڈول جاری ہونے کے بعد بھی انتخابی حلقوں میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں؟ جس پر آئینی وقانونی ماہرین نے جناب الطاف حسین کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی کے بعض علاقوں میں کی جانے والی انتخابی حدبندیاں قطعاً غیرقانونی وغیرآئینی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور آئینی وقانونی ماہرین کوہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے خلاف فی الفور اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے اور اس اقدام کے خلاف آئینی درخواستیں دائر کی جائیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی کے عوام کے بالغ حق رائے دہی کو Gerrymandering یعنی غیرقانونی وغیرآئینی طریقوں سے کچلا جارہا ہے ، کھلم کھلا جیری مینڈرنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی طرح ایم کیوایم کے ووٹ بنک کو نقصان پہنچایا جائے ۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں نئی حدبندیوں کے نوٹی فکیشن کو فی الفور واپس لیکر کراچی کے عوام کے آئینی وجمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش کوناکام بنایا جائے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم ہر قسم کی دہشت گردی اورپرتشدد طرز عمل کے خلاف ہے اور سماج دشمن سرگرمی میں ملوث کسی بھی فرد کی جانب سے ایم کیوایم کانام استعمال کرناایم کیوایم کوبدنام کرنے کی سازش ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں تطہیر کا عمل مستقل جاری رہتا ہے اورایم کیو ایم میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سپر یم کور ٹ میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران ایک فہرست پیش کی گئی ہے اور یہ بتایا گیاہے کہ سیاسی جماعتوں میں مسلح ونگز ہیں تو میں یہ بات واضح طور پر کہتا ہوں کہ ایم کیوایم میں کسی قسم کا کوئی عسکری ونگ موجود نہیں ہے۔اگرکوئی شخص گرفتاری کے بعد اپنی وابستگی ایم کیوایم سے ظاہر کرتا ہے تو اس میں نہ تو ایم کیوایم کا قطعی کوئی قصو ر ہے اورنہ ہی اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وابستگی ظاہر کر نے والا فردایم کیوایم کا کارکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں خوداحتسابی کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے اوراگر ایم کیوایم سے وابستہ کسی شخص کے بارے میں سماج دشمن سرگرمی میں ملوث ہونے کی شکایت ملتی ہے تواس شکایت کی فوری تحقیق کی جاتی ہے اور درست ہونے کی صورت میں اس فرد کی بنیادی رکنیت ختم کرکے اسے پارٹی سے خارج کردیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے ووٹ بنک کو غیرقانونی اور غیرآئینی طریقے سے توڑنے کا عمل جاری ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم پر بہتان تراشی کرکے اسے بدنام کرنے کا عمل بھی کیا جارہاہے۔ جناب الطاف حسین نے صدرمملکت اور دیگر ارباب اقتدار سے کہاکہ ایم کیوایم یا کسی بھی جماعت کے خلاف ہرزہ سرائی اور بہتان تراشی کے عمل کا انہیں فوری نوٹس لینا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم دشمن عناصر،ایم کیوایم کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرکے اسے نقصان پہنچانے کا غیرآئینی، غیرقانونی، غیرجمہوری اور غیراخلاقی عمل کررہے ہیں جس کا بااختیار اداروں کو فی الفور نوٹس لینا چاہئے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں ، ہم نے ماضی میں تمام سازشوں کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی ہرسازش کاپرامن ، آئینی ، قانونی اور جمہوری طریقے سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اور دیگر تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران سے کہاکہ وہ عوام کو ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں سے فی الفور آگاہ کریں۔

7/18/2024 10:28:34 AM