قانون کے مطابق نئی حلقہ بندیاں(ڈی لمیٹیشن) کسی ایک شہرکی نہیں ہوتی بلکہ پورے صوبے کی ہوتی ہے ،سینیٹرفروغ نسیم
سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں(ڈی لمیٹیشن) کے حوالے سے واضح طورپرکہاتھاکہ یہ قانون کے عین مطابق ہوناچائیں
کراچی:۔۔۔22؍مارچ2013ء
معروف قانون دان وحق پرست سینیٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ قانون کے مطابق ڈی لمیٹیشن کسی ایک شہرکی نہیں ہوتی بلکہ پورے صوبے کی ہوتی ہے اوراگرالیکشن شیڈول کااعلان ہوجائے توپھرڈی لمیٹیشن کاعمل کسی صورت نہیں ہوسکتا۔ سینیٹرفروغ نسیم نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں(ڈی لمیٹیشن) کے حوالے سے واضح طورپر کہا تھاکہ یہ قانون کے عین مطابق ہوناچائیں یعنی کے قانون کے مطابق اگر الیکشن شیڈول کااعلان ہوجائے توپھرڈی لمیٹیشن(نئی حلقہ بندیوں) کاعمل نہیں ہوسکتا ہے ، اس کے علاوہ اس قانون یہ بھی کہتاہے کہ ڈی لمیٹیشن کے حوالے سے عوام کواپنے اعتراضات وتجاویزکیلئے وقت دیاجاتاہے جس کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اس کی سنوائی کرتاہے اورجس کے بعدپھرڈی لمیٹیشن کی تمام تجاویز زیر غور آتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس طریقہ کارکیلئے الیکشن کمیشن کے سیکشن 10اور10-Aکا (Delemitation of Constituencies act 1974) استعمال کیاجاتاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایک وقت میں جس طرح الیکشن شیڈول اورڈی لمیٹیشن کی باتیں کی جارہی ہیں توچیف الیکشن کمشنراوردیگرچاروں صوبائی الیکشن کمشنزاپنے ماتحت افسران کی بدنیتی کانوٹس لیں۔سینیٹرفروغ نسیم نے کہاکہ قانون کے مطابق ڈی لمیٹیشن کسی ایک شہرکی نہیں ہوتی بلکہ پورے صوبے کی ہوتی ہے ۔