ایم کیوایم پنجاب بھرسے الیکشن میں حصہ لے گی اور غریب و متوسط کے پڑھے لکھے، باکردار اور باصلاحیت افراد کو پارٹی ٹکٹ دیکر انہیں ایوانوں میں بھیجے گی، ایڈمرل نشاط رفیع
ایم کیوایم قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل پیرا ہو کر حالیہ انتخابات میں بھی پرجوش قیادت قوم کے سامنے متعارف کرائے گی
ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے رکن اور اپر پنجاب کے سینئر نائب صدر ایڈمرل نشاط رفیع کی راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو
اسلام آباد:۔۔۔ 22 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن اورایم کیوایم اسلام آباد اپرپنجاب کے سینئرنائب صدرایڈمرل نشاط رفیع نے کہاہے کہ ایم کیوایم قائد تحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے پوری طرح عمل پیراہے اوراپنی ماضی کی روایت برقرارکھتے ہوئے حالیہ انتخابات میں بھی پرجوش قیادت قو م کے سامنے متعارف کرائے گی۔اپرپنجاب کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے ایڈمرل نشاط رفیع نے کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے ملکی سیاست میں ہلچل پیداکی اور1987ء کے انتخابات میں ہی غریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کو بلدیات کے ایوانوں میں نہ صرف بھیجا بلکہ1988ء کے عام انتخابات میں بڑے بڑے سیاسی بت پاش پاش کرکے سندھ کے شہری علاقوں سے موروثی سیاست کاخاتمہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پورے ملک سے جاگیردارانہ ،وڈیرانہ،سرمایہ دارانہ نظام اورموروثی سیاست کاخاتمہ کرناچاہتی ہے اورچاہتی ہے کہ ملک میں حقیقی معنوں میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی قائم ہو ۔ نشاط رفیع نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم پورے پنجاب سے الیکشن میں بھراندازمیں حصہ لے گی اورغریب ومتوسط طبقہ کے پڑھے لکھے ،باکردار اورباصلاحیت افرادکومنتخب کرواکرایوانوں میں بھیجے گی۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام حق پرستی پورے ملک کے محروم عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکاہے اورانشاء اللہ آنے والے وقت میں ایم کیوایم ملک کی سب سے بڑی جماعت بنکرابھرے گی۔