متحدہ قومی موومنٹ کراچی تنظیمی کمیٹی کے تحت کل کراچی چوتھا تقریری مقابلہ ہفتہ 23مارچ کو حنیف محمد گراؤنڈ میں ہوگا
کراچی :۔۔ ۔۔22مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی کل کراچی چوتھاتقرری مقابلہ بعنوان’’ہے تیری تقدیرسے وابستہ قوم کامستقبل‘‘ منعقد ہو گااوراول دوئم اورسوئم پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔کراچی تنظیمی کمیٹی کے تحت تقریری مقابلہ ہفتہ23مارچ کی شام6بجے حنیف محمدکرکٹ گراؤنڈبہادرآبادسوسائٹی نزد داؤدپبلک اسکول میں منعقدکیاجائیگا جس میں کراچی کے مختلف سیکٹرزاوریونٹوں کے مقررحصہ لیں گے ۔ تقرری مقابلے میں ججزکے فرائض جامعات کے پروفیسر، دانشور، مذہبی اسکالر اوراہم شخصیات انجام دینگے جبکہ تقریب میں معروف شخصیات شرکت کریں گی۔