متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ارتھ آور (EARTH HOUR) منایا جائے گا
کراچی سمیت ملک بھر میں قائم ایم کیوایم کے دفاتر پر غیر ضروری لائٹیں بند رکھی جائیں گی
کراچی:۔۔۔22؍مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام آلودگی سے بچاؤ ، ماحولیات کی بہتری گلوبل وارمنگ ، موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے اور عالمی برادری کا ساتھ دینے کیلئے 23، مارچ 2013ء بروز ہفتہ ’’ارتھ آورڈے ‘‘(Earth Hour Day)کے طور پر منایا گیا جائے گا اورایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو، خورشیدبیگم سیکریٹریٹ،ایم پی اے ہاسٹل سمیت دیگر دفاتر کی غیرضروری برقی آلات رات6:30بجے سے لیکر 7:30بجے تک بند رکھی جائیں گی ۔ ارتھ آور کراچی سمیت ایم کیوایم کے ملک بھر میں قائم زونل ، سیکٹرز اور ڈسٹرکٹ دفاتر میں بھی منایا جائے گا اور یہاں بھی غیر ضروری لائیٹیں بند رکھی جائیں گی ۔