لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، سی ای سی اور شعبہ جات کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس
اجلاس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فون پر خطاب کیا
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی فارم جمع کرانے کی تاریخ اور اآئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کئے
کراچی :۔۔۔۔21،مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جمعرات کے روز لا ل قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،سینٹرل ایگز یکٹوکونسل او ر مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا ۔اجلاس میں ا یم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس قائم خانی ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، محترمہ نسرین جلیل ، ڈاکٹر نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس ، واسع جلیل، اشفاق منگی ، وسیم آفتاب، شاہد لطیف ، ڈاکٹر صغیر احمد ،سیف یار خان ، شاکر علی ، مصطفی کمال ، گلفرا ز خان خٹک ، یوسف شاہوانی، سلیم تاجک ، مرکزی رہنماء عامر خان ، نبیل گبول ،سابق حق پرست سینیٹر ز ،وزراء ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کو بغورسماعت کیا ۔اجلاس سے اپنے خطاب میں قائد تحریک جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی فارم جمع کرانے کی تاریخ اور اآئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کئے ۔ جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی فارم جمع کرانے کی تاریخ کی توسیع میں کم از کم ایک ہفتے کا مطالبہ کیا اور الیکشن آف پاکستان کو انتخابی تاریخ اور اُمیدواروں کی تاریخوں کے اعلان پر مبار کباد اور خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے نبیل گبول کی ایم کیوایم کی سینٹرل ایگز یگٹوکونسل میں بطور رکن شمولیت کا اعلان کیا اورانہیں مبار کباد پیش کی ۔ اجلاس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے رپورٹر ، کیمرہ مین ، فوٹو گرافر حضرات بڑی تعدادمیں موجود تھے ۔