پولیس اور رینجرز کی جانب سے کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین
ملک خصوصاً کراچی میں دیرپا امن کے قیام اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے ہر اقدام کو ایم کیوایم کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ ایم کیوایم کے کارکنان کے پاس کسی قسم کا کوئی غیرقانونی اسلحہ ہو تو اسے مقامی تھانوں میں جمع کرادیں اور ناجائز اسلحہ کے خاتمہ کیلئے پولیس و رینجرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں
لندن ۔۔۔ 20 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پولیس اوررینجرزکے سربراہان کی جانب سے کراچی کواسلحہ سے پاک کرنے کی مہم کازبردست خیرمقدم کیاہے اوراس ضمن میں اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ماضی میں بھی ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف رہی ہے، آج بھی ہے اورمستقبل میں بھی رہے گی، ملک خصوصاًکراچی میں دیرپا امن کے قیام اورعوام کوتحفظ فراہم کرنے کے ہراقدام کوایم کیوایم کامکمل تعاون حاصل ہوگا۔ انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں سے اپیل کی کہ اگرانکے پاس کسی قسم کاکوئی غیرقانونی اسلحہ ہوتواسے مقامی تھانوں میں جمع کرادیں اورکراچی سے ناجائزاسلحہ کے خاتمہ کیلئے پولیس ورینجرزکے ساتھ مکمل تعاون کریں۔