ایم کیوایم کا سابق صدر ریٹائرڈ جنر ل پرویز مشرف کی جماعت سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی سختی سے تردید
پرویزمشرف یا ان کی جماعت سے کسی قسم کا کوئی اتحاد ہوا ہے، نہ ہی ان کے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے بعض اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں آنے والی خبریں سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور سفید جھو ٹ پر مبنی ہیں جن میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی
اخبارات، رسائل و جرائد اور ٹی وی چینلز کے نمائندوں اوراینکرپرسنز سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ وہ بغیر ثبوت و شواہد کے سنی سنائی باتوں کو آگے بڑھانے اور جھوٹ پر مبنی خبروں کی اشاعت سے گریز کریں
کراچی ۔۔20مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض اخبارات اور الیکٹرانک میڈیامیں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ جن میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم اورسابق صدر ریٹائرڈ جنر ل پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے مابین کسی قسم کا اتحادہوا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایم کیوایم کا نہ تو پرویز مشرف یاان کی جماعت سے کسی قسم کا کوئی اتحادہوا ہے ، نہ ہی انکے ساتھ کسی قسم کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جارہی ہے۔اس حوالے سے بعض اخبارات اورالیکٹرانک میڈیا میں آنے والی خبریں سراسربے بنیاد، من گھڑت اورسفید جھو ٹ پر مبنی ہیں جن میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے ۔رابطہ کمیٹی نے اس طرح کی بے بنیادخبروں پرانتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی کے پاس اس خودساختہ معاہدے کی کوئی کاپی ہو تو عوام کے سامنے لائی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے تمام اخبارات ،رسائل وجرائد اورٹی وی چینلز کے نمائندوں اوراینکرپرسنز سے مؤدبانہ گزارش کی کہ وہ بغیرثبوت وشواہد کے سنی سنائی باتوں کو آگے بڑھانے اور جھوٹ پر مبنی خبروں کی اشاعت سے گریز کریں۔