سیکر یٹر ی بلدیات شوکت جوکھیو پر سابق صوبائی وزیر کے مبینہ تشدد کے واقعہ پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
افسوسناک واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائے کہ قصور وار کون ہے ، متاثرہ فرد کوانصاف فراہم کیا جائے عدالت عظمی سے اپیل
کراچی ۔۔ 19مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سیکر یٹر ی بلدیات شوکت جوکھیو پر ایک سابق صوبائی وزیر کے مبینہ تشدد کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی کہ اس افسوسناک واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائے کہ قصور وار کون ہے اور متاثرہ فرد کوانصاف فراہم کیا جائے ۔