نبیل گبول کی جراتمندی اور حق پرستانہ کر دار پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا خراج تحسین
ملک میں حقیقی جمہوری نظام اور محروم عوام کے حقوق کیلئے اپنی صلاحیتوں اور تجربہ کو بروئے کار لائیں
الطا ف حسین کی نبیل گبول سے فون پر گفتگو ،
حق پرستی کی اس تحریک میں ایک کارکن کی حیثیت سے اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئےاپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کرونگا،نبیل گبول
لندن ۔۔ 19مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم میں شامل ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کو ان کی جراتمندی اور حق پرستانہ کردار پر شاباش او رخراج تحسین پیش کیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے آج نبیل گبول سے فو ن پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے کہا کہ آپ ملک میں حقیقی جمہوری نظام کے قیام او رغریب ومحروم عوام کے حقوق کے مشن ومقصد کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں اور اس کے لئے اپنی صلاحیتوں او رتجربہ کو بروئے کار لائیں ۔ اس موقع پر نبیل گبول نے جناب الطاف حسین کو یقین دلا یا کہ وہ حق پرستی کی اس تحریک کے ایک کارکن کی حیثیت سے اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کر یں گے ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کو میر پور خاص میں گزشتہ روزہونیوالے جلسہ عام کی کامیابی پر بھی مبارکباد پیش کی ۔